پنجاب

بلاول بھٹو سے پی پی پی رہنماﺅں کی ملاقات، پارٹی امور اور نیب کارروائیوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی جس میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، فیصل کریم کنڈی، نور عالم اور ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما شریک تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی رہنماﺅں نے چیئرمین بلاول بھٹو کو پارٹی امور کے حوالے سے اپنے تخفظات سے آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو سے سندھ میں نیب کی کارروائیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماﺅں نے موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر بلاول بھٹو کو سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close