پنجاب

خوشاب’خونی جھیل کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے 3 افرادجاں بحق،30سے زائد زخمی

خوشاب :خوشاب میں خونی جھیل کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جو ہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غلفت کی وجہ سے پیش آیا۔ڈیرہ اسماعیل خان سے عرس سے واپسی پر زائرین کی بس جب خونی جھیل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ30 سے زائد زائرین زخمی ہوئے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جو ہر آباد منتقل کر دیا جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جاںبحق اور زخمی افراد کا تعلق لاہور کے علاقہ صراقہ گائوں اور لوگاراں والا کھوہ سے ہے ۔ اس سے قبل بھی خونی جھیل کے قریب متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں جس میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد اس جھیل کو خونی جھیل کا نام دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close