پنجاب

قرآن میں میاں ، بیوی کے جھگڑے میں مصالحت کا حکم آیا مولانا فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحفظ نسواں کا قانون شریعت کے خلاف تو ہے ہی یہ قانون معاشرتی اقدار کی بھی نفی کرتا ہے قرآن میں ہے کہ اگر اختلاف ہو تو میاں بیوی کے رشتے داروں سے بندے چنیں جومصالحت کرائیں لیکن یہاں تو مصالحت کی گنجائش ہی نہیں،یہاں کنگن پہنایا جائے گا اور گھر سے باہر نکالا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مذہبی سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔

اجلاس کا مقصد پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے تحفظ نسواں بل پر غور و فکر اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے اور خاندانوں میں جاہلانہ روایات ہیں خواتین پر تشدد ایک جرم ہے اور کوئی شخص بھی اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close