پنجاب

اسد قیصر کا خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیانات پر اظہار افسوس

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحفظات کے باوجود صرف پاکستان کی خاطر مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف اور مریم نواز کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ واضح ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اعتماد سے بات کر رہے ہیں۔

اسد قیصر نے مریم نواز اور خواجہ آصف کے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف مذاکرات کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خاطر ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں اور نہ ہی کسی سے ڈر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بانی چیئرمین سے ملاقات کا وعدہ کیا تھا لیکن اب مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی، آزاد عدلیہ، سول سپرمیسی اور مضبوط پارلیمنٹ کا قیام ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close