پنجاب

پنجاب میں ایک ماہ میں 181افراد کی خودکشی حکمرانوں کےمنہ پرطمانچہ ہے ، چوہدری سرور

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 60 خواتین سمیت 181 افراد کی خودکشی حکمرانوں  کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے۔

لاہورسےجاری بیان کے مطابق چوہدری سرور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک سے غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے کا نعرہ لگایا مگر عملی طور پر اقتدار میں  آنے کے بعد ان کی کار کردگی بالکل صفر رہی ہے، حکمرانوں  کے ساتھ ساتھ ان کی پالیساں بھی عوام کے لئے عذاب بن چکیں  ہیں، آج پنجاب میں  بھی غریبوں کے پاس خودکشی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ صرف ایک ماہ کے دوران60 خواتین سمیت 181 افراد نے غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشی  کی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں جرائم پیشہ لوگ لوگوں کو لوٹنے اور قتل کرنے میں مصروف ہیں مگر حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی جب کہ حکمران قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے گڈ گورننس کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں مگر وہ اس طر ح قوم کو بےوقوف نہیں  بنا سکتے۔ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور اقتدار میں  آکر تمام مسائل کو حل کیا جا ئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close