پنجاب

لاہور:مکان میں لگی آگ ٹھنڈی، 3 لاشیں نکال لی گئیں

لاہور: لوہاری گیٹ میں واقع تین منزلہ گھر میں آدھی رات کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔شعلوں نے پوری عمارت خاک کر ڈالی، آگ ٹھنڈی کر کے مکان سے 3 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ چارسالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

تین منزلہ مکان میں رات کے پچھلے پہر آگ لگی،شعلے بلند ہوئےتو اہل علاقہ گھروں سے نکلے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانا شروع کی۔

تنگ گلیوں کے باعث آگ بھجانے کے لیے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعدبھڑکتے شعلوں کو ٹھنڈا کیا جا سکا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم لکڑی کا زیادہ استعمال ہونے کے سبب گھر مکمل طور پر جل چکا ہے اور عمارت رہائش کے قابل نہیں رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close