پنجاب

نواز شریف نے اپنے اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں:عمران خان

وزیر آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے اثاثے بچوں کے نام پر کر کے بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں تاکہ ٹیکس چوری کی جا سکے ،آج ہر پاکستانی 1لاکھ 20ہزار کا مقروض ہے لیکن حکومت پھر بھی قرضے لے رہی ہے ۔

وزیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں آنے سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کیے ،سیاست میں بزنس کرنے کے لیے نہیں آیا ، میرے پاس اللہ کا دیا ہوا بہت کچھ ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ دوسروں کے نام پر اثاثے رکھنے کا مقصد کرپشن اور ٹیکس چوری کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سال پہلے فی پاکستانی 35ہزار روپے کا مقروض تھا جو آج 1لاکھ 20ہزار کا مقروض ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں ہے اور حکومت قرضے لے کر 200ارب روپے اورنج لائن منصوبے پر لگا رہی ہے ۔عمران خان نے مزید کہا کہ وسطی پنجاب فیصلہ کرتا ہے کہ پاکستان پر حکومت کون کرے گا اس لیے لوگوں کوچاہیے کہ اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close