پنجاب

ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید نے غریبوں کے لیے اپنے ہی طبقے سے بغاوت کی ،اب یہ جھنڈا میں نے اٹھا لیا ،سزا جانتا ہوں :بلاول

صادق آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے غریب کے خلاف سازشوں پر اپنے ہی طبقے کے خلاف بغاوت کی جس پر انہیں شہید کر دیا گیا ،اب بی بی شہید کے بیٹے نے بھی یہ جھنڈا اٹھا لیا ہے ،میں غریبوں کاساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا ،جانتا ہوں یہ بغاوت کا راستہ ہے اور اس کی سزا کا بھی علم ہے ۔
صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کے خاطر اپنے طبقے سے بغاوت کی اور روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا یا ،کیا وجہ تھی کہ بھٹو نے اپنے طبقے سے بغاوت کی ، ذوالفقار علی بھٹو نے غریب کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور اس طبقے کے خلاف بغاوت کی جو غریب کو غریب تر دیکھنا چاہتا ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو نے دولت اور زمینوں کی تقسیم کی بات کر کے عدم مسا وات کے خلاف بغاوت کی ۔انہوں نے کہا کہ غریب کے حق میں بات کرنا آسا ن لیکن ان کے لیے قربانی دینا بہت مشکل ہے 
۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھاکر خواتین اور غریبوں کے حق میں بات کی ،بے نظیر نے دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھائی جس پر نہتی خاتون کو لوگوں کے درمیان شہید کردیا گیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی کو شہید کر کے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ اب کوئی مظلوموں کی آواز نہیں بنے گا لیکن اب یہ جھنڈا بی بی شہید کے بیٹے نے اٹھا لیا ہے ،میں اس بغاوت کی سزا جانتا ہوں لیکن غریبوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
بلاول بھٹو نے حکومت کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کسانوں کی فصلوں کا کیا حال ہے ۔کسانوں ،چھوٹے دکانداروں ،محنت کشوں اور چھوٹے تاجروں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے پیار کی وجہ سے میاں نواز شریف ان کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کر رہے ہیں ۔ن لیگ کی ناکا پالیسی کی وجہ سے زرعی اجناس کی ایکسپورٹ ہر سال کم ہو رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو جب بھی فصل کی مناسب قیمت ملتی ہے تو بھارت سے بڑی مقدار میں سبزی منگو ا کر کسانوں کو مالی نقصان پہنچا یا جاتا ہے ۔بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ حکومت کا کسان پیکج پٹوراریوں کی نظر ہو گیا ،اس وقت کسان اپنی ماﺅں کا زیور بیچنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب تو قرضے معاف کرا لیتے ہیں ،لیکن کسان زرعی بینکوں سے جو قرضے لیتا ہے اس پر ماضی میں نو فیصد سود ہوتا تھا جسے بڑھا کہ پندرہ سے سولہ فیصد کردیا گیا ہے ،زرعی بینک دعوی کرتا ہے کہ موجودہ دورحکومت میں ریکارڈ منافع ہو رہا ہے لیکن یہ منافع سود کی صورت میں کسان کے بچوں کا پیٹ کاٹ کر لیا جا رہا ہے ،ایسا منافع حرام ہے ۔بلاول بھٹوں نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں جنوبی پنجاب کے لیے بہت کام کیا گیا لیکن اب جنوبی پنجاب کے لیے مختص بجٹ صرف کتابوں کی حدتک ہی محدود ہے ،جنوبی پنجاب سے نا انصافی کی جا رہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close