پنجاب

پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف بلا تاخیر آپریشن شروع کیا جائے ،میاں محمود الرشید نے قرار داد اور توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی

لاہور : پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے صوبے بھر میں دہشتگردوں کے خلاف بلا تاخیر آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدمیں رکاوٹ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت انسانوں کو اپنی ترجیح بنائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیائع کو روکا جا سکے۔

میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرار داد بھی جمع کرادی جس میں لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی مذمت کی گئی اور72شہادتوں اور سینکڑں افراد کے زخمی ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگروں کیخلاف بلا تاخیر آپریشن شروع اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کو صوبے بھر کے تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔دریں اثناء پنجاب اسمبلی میں میاں محمودالرشید کی جانب سے واقعے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ ایوان کوواقعے سے متعلق اصل حقائق اور تفتیشی مراحل سے آگاہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں میاں محمودالرشید نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب پلوں سڑکوں کی بجائے انسانوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے کیونکہ زندگی ہے تو عوام میٹرو اورنج جیسی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close