پنجاب

لاہور پولیس کی ابتدائی معلومات غلط نکلیں ، سانحہ لاہور کے مبینہ خود کش حملہ آور کا نیا خاکہ تیار کر لیا گیا

لاہور : سانحہ ’’اقبال پارک‘‘ کےمبینہ  خود کش حملہ آور سے  متعلق لاہور پولیس کی ابتدائی معلومات غلط نکلیں، جس کا شناختی کارڈ ملا وہ حملے میں ملوث نہیں تھا، وزیراعظم کو بریفنگ میں پولیس افسروں کا اعتراف،  عینی شاہدین کے معاونت سےسانحہ لاہور کے خود کش حملہ آورکا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے ۔نئے خاکے کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر 23سے 25سال کے درمیان ہے اور اس کی ہلکی ہلکی داڑھی بھی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والا مظفر گڑھ کا محمد یوسف کچھ دیر میں ہی دہشت گرد قرار پایا اور شناختی کارڈ اس کی جیب میں تھا۔ عوامی حلقے حیران تھے کہ خود کش بمبار کی جیب میں شناختی کاڑد آخر کیوں تھا؟ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو بریفنگ دی تو پولیس حکام نے بھی اپنی غلطی مانی۔ مبینہ حملہ آور محمد یوسف دہشت گرد سے معصوم بن گیا ،جس کے بعد عینی شاہدین کی معاونت سے ایک اور دہشت گرد کا خاکہ جاری کر دیا گیا۔ خاکے کے مطابق مبینہ خود کش حملہ آور کی ناک چپٹی ہوئی  موٹی اور چہرے پر ہلکی داڑھی بھی ہے ،عینی شاہدین کی مدد سے بنایا جانے والا خاکہ  زخمیوں کو بھی  دکھایا جارہا ہے اور ’’نادرا‘‘ سے بھی اس کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close