پنجاب

اگر حکومت اپنا نقطہ نظر پیش کر سکتی ہے تو عمران خان بھی قوم سے خطاب کر سکتے ہیں:شاہ محمود قریشی

ملتان : پی ٹی آئی کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے ذریعے عمران خان کا قوم سے خطاب ملک کے کونے کونے میں پہنچانا چاہتے ہیں ،پاناما لیکس معاملے پر اپوزیشن نے وزیر اعظم کی تجویز کو مسترد کر دی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی وی ایک قومی ادرہ ہے جو پاکستان کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلتا ہے ،اگر حکومت اپنا نقطہ نظر پیش کر سکتی ہے تو عمران خان بھی پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کر سکتے ہیں ۔پی ٹی وی پر خطاب کا اسرار ہم اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ملک میں ابھی بھی کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پرائیویٹ چینلز کی رسائی نہیں ہے اس لیے چاہتے ہیں کہ عمران خان کا خطاب ملک کے کونے کونے میں پہنچ سکے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان اور خورشید شاہ کی تقریر نشر نہ کرنے پر پی ٹی وی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ،اب امید ہے کہ سرکاری ٹی وی عمران خان کا بیان نشر کر دے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی کرپشن پوری دنیا میں زیر بحث ہے اور پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف اپنی تجویز دے چکے ہیں جسے اپوزیشن نے مسترد کر دیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close