پنجاب

ہمت ہے تو رائیونڈ آکردکھائیں ،خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو چیلنج کردیا

لاہور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیلنج کیا ہے کہ عمران خان میں ہمت ہے تو رائیونڈ آکر دکھائیں ۔نجی نیوز چینل  کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے پاس ناچ گانے اور سڑکوں پر آنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان نواز شریف کی پالیسیوں کی بدولت ہے ،حکومت کی تمام تر توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پر ہے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس دیا جا سکے ۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان بتائیں کہ ان کے پاس 310کینال کا بنی گالا ہاوس کیسے آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close