پنجاب

پنجاب میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں سیاسی قیادت اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کی سربراہی میں جوائنٹ آپریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر عسکری اور سول حکام نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کیا جانے والے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کا فیصلہ  کیا گیا ہے کہ پنجاب میں انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ ان  کارروائیوں میں  سیکیورٹی فورسز ، سی ٹی ڈی ، رینجرز اور پولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر شامل ہوں گے ۔ آپریشن کے دوران سول اور فوجی انٹیلی جنس اداروں کو بھی پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کی مدد حاصل ہوگی جب کہ تمام فورسز کو مختلف اہداف پر آپریشن کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close