پنجاب

سیالکوٹ کے بھانڈ کی تنقید سے شوکت خانم کے عطیات 20 فیصد بڑھے: عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کو بچانے کیلئے دنیا میں سب سے سستا علاج کرنے والے شوکت خانم کینسر ہسپتال پر تنقید کی جارہی ہے، 2011 میں بھی سیالکوٹ کے بھانڈ نے شوکت خانم کو تنقید کا نشانہ بنایا جس سے عطیات 20 فیصد بڑھے۔
شوکت خانم ہسپتال لاہور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں میں شرم و حیا نہیں ہے یہ لوگوں کے منہ بند کرانے کیلئے بلیک میلنگ کررہے ہیںمیاں صاحب کی جب بھی طبیعت خراب ہوتی ہے وہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے علاج کرانے بیرون ملک چلے جاتے ہیں منی لانڈرنگ کیلئے آف شور کمپنیوں میں پیسہ لگایا جائے گا تو عوام ٹیکس کیوں دیں گے۔صاحب اقتدار افراد کا پیسہ باہر پڑا ہے ان تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے۔ خواجہ آصف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  2011 میں سیالکوٹ کے بھانڈ نے شوکت خانم کو تنقید کا نشانہ بنایا،اس مولا جٹ کی تنقید سے شوکت خانم کے عطیات 20 فیصد بڑھے اور اب امید ہے کہ 50 فیصد بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج تمام بیماریوں میں سب سے مہنگا ہے بیرون ممالک علاج کرانے جائیں تو کروڑوں روپے خرچہ ہوتا ہے۔ دنیا میں کینسر کا علاج اس وقت مفت ملتا ہے جب حکومت سبسڈی دے لیکن دنیا میں کینسر کا سب سے سستا علاج شوکت خانم میں ہوتا ہے۔ انہوں نے حکمران جماعت سے اپیل کی کہ کرپشن چھپانے کیلئے ہسپتال کو بدنام نہ کیا جائے جو بھی چاہتا ہے ہمارے اکاونٹس چیک کرلے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close