پنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے اثاثے چھپانے پر شریف فیملی کو نوٹس جاری کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے اثاثے چھپانے پر وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، نیب اور شریف فیملی کونوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما گوہرنوازسندھوسمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 2013  کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت نواز شریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں اور کاغذات میں اپنے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور اب پاناما لیکس کے انکشافات سے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں لہذا اس پر نیب کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جب کہ وزیراعظم کونااہل قراردیاجائے۔

درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے پانامہ لیکس کی دستاویزات کو ریکارڈ کاحصہ بنانے کاحکم دیتے ہوئے فریقین کو ایک ہفتے کے لیے نوٹسز جاری کردئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close