پنجاب

چھوٹو گینگ کےخلاف آپریشن کی منصوبہ بندی فوج اوررینجرزافسران نے کی: آئی جی پنجاب

راجن پور : آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکووں کی کمین گاہوں تک جانے کے لیے اہلکاروں نے مرضی سے نام لکھوائے،آپریشن کی پلاننگ مشترکہ تھی،خود شامل نہیں تھا۔
چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس کی ناکامی کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کےخلاف آپریشن کی منصوبہ بندی فوج اوررینجرزافسران نے کی جبکہ اس بار پولیس نے بھی مکمل تیاری کی تھی اور اہلکاروں کو آپریشن سے پہلے سپیشل ٹریننگ دی گئی جبکہ ایک ایک پولیس اہلکار کو 2میگزین کے بجائے 5 میگزین دیے تھے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے راجن پور آئے ہیں ۔واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس کا ناکامی کا سامنا کرنا پؑڑا اور اس آپریشن کے دوران 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ 24 کو ڈاکووں نے یر غمال بنا رکھا ہے۔پولیس کی ناکامی کے بعد اب فوج چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کر  رہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close