پنجاب

میٹروٹرین کے منصوبے پر تنقید عام آدمی کے حقوق کے خلاف سازش ہے، شہبازشریف

لاہور: پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹرو ٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی کو عالمی معیار کی محفوظ، تیزرفتار اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی جب کہ منصوبے پر تنقید دراصل عام آدمی کے حقوق کے خلاف سازش ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین عوام کو بے توقیری کے سفر سے نجات دلانے کا شاندار منصوبہ ہے، میٹرو ٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی کو عالمی معیار کی محفوظ، تیزرفتار اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی جب کہ میٹروٹرین کے منصوبے پر تنقید دراصل عام آدمی کے حقوق کے خلاف سازش ہے۔ یہ منصوبہ عام آدمی کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے بنایاگیا ہے،میں غریب عوام کے حق پرکسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دو ں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم مہذب معاشرے کی علامت ہوتا ہے، میٹروٹرین کا منصوبہ عوام کو جدید، تیزرفتار، باکفایت اور معیاری سفری سہولتوں کا حق انہیں دے گا۔ عوام کے ہر فلاحی منصوبے پر تنقید مٹھی بھر گروہ کا وطیرہ بن چکا ہے جب کہ مٹھی بھر اشرافیہ کو میٹروٹرین جیسے فلاحی منصوبے میں کسی صورت روڑے نہیں اٹکانے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close