پنجاب

چھوٹو گینگ کے سرغنہ کی بہن کا پتہ چل گیا ،بے چاری بھائیوں کے ظلم کا شکار نکلی،فوج سے نہ لڑنے کامشورہ

صادق آباد: راجن پور کے علاقہ سون میانی کے قریب کچہ جمالی میں پاکستانی فورسز بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کیخلاف اٹھارہ روز سے مصروف عمل ہیں، گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو کی بہن بھی سامنے آگئیں اوربھائی کے نام پیغام میں کہاکہ فوج سے نہ لڑیں۔ اسی سالہ بیگم بی بی صادق آباد کے نواحی گاﺅں میں مقیم ہیں جہاں پروہ کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ غلام رسول چھوٹو کی بہن کا نام بیگم بی بی ہے اور وہ بیوہ ہیں۔

 بیگم بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غلام رسول چھوٹو اور شوبی اس کے بھائی ہیں۔ بیگم بی بی کی شادی محمد بخش سے کچہ شاہ والی میں ہوئی تھی جو کہ بعد میں وفات پا گیا۔

بیوہ ہونے پر غلام رسول چھوٹو کے بھائی شوبی نے اپنی بیوی بہن کو پچیس ہزار روپے کے عوض غلام محمد نامی شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیا جس کے بعد بیگم بی بی کا اپنے گھر والوں سے رابطہ نہیں ۔ بیگم بی بی نے بتایا کہ اپنے دوسرے خاوند کی وفات کے بعد میں پندرہ سال سے یہاں پر آباد ہوں۔ میرا غلام رسول چھوٹو سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، پولیس نے متعدد بار مجھے چھوٹو سے تعلق کے الزام میں حراست میں لیا مگر تفتیش کے بعد چھوڑ دیا میں ود اپنے بھائیوں کے ظلم کی ستائی ہوئی ہوں میں نے دربدر کی ٹھوکریں کھا کر اپنے بچے کو پالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی سے متعلق خبروں سے آگاہ ہیں میں اپنے بھائی کو کہتی ہوں کہ پاک فوج اور حکومت سے لڑائی مت کرو۔ بیگم بی بی نے اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close