پنجاب

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے گھر کے باہرمظاہرہ

لندن: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

 مسلم لیگ (ن) یو کے کے صدر زبیر گل کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی لندن میں رہائشگاہ کے باہر جمع ہوئی اورعمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے برطانیہ میں فنڈ ریزنگ کا غلط استعمال کیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ان کی جانب سے نامناسب زبان استعمال کی جو کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتی۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جمائما کے گھر کے باہر مسلم لیگ(ن)کے لوگوں نے مظاہرہ کیا جس کا مقصد پاناما لیکس میں شریف فیملی کے نام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران عمران خان ان کے گھر میں موجود نہیں تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close