پنجاب

جسٹس سرمد عثمانی کی اہلیہ شرمین ن لیگ کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد: پاناما لیکس کے مجوزہ انکوائری کمیشن پراپوزیشن کی مخالفت کے بعد کمیٹی کے سربراہ سابق جسٹس سرمدجلال عثمانی کی اہلیہ نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شرمین عثمانی نے استعفیٰ خواتین ونگ کی صدرنزہت صادق کو بھجوادیاہے۔ شرمین عثمانی کے رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ ان کے شوہرسابق جسٹس سرمد جلال عثمانی کاپاناما لیکس پرانکوائری کمیشن کاسربراہ ہوناہے۔ اپوزیشن کی جانب سے جسٹس سرمدکی اہلیہ کی (ن) لیگ سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا ہونا کمیشن کی رپورٹ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں پاناما لیکس کے انکشافات کی تحقیقات کے لیے ناموں کوحتمی شکل دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close