پنجاب

چھوٹو گینگ کیخلاف گھیراتنگ،یرغمالیوں کی بازیابی کا پلان تیار

رحیم یا ر خان :کچے کے علاقہ میں پاک فوج نے چھوٹو گینگ کیخلاف گھیرا تنگ کردیا۔سکیورٹی حکام نے یرغمالیوں کی بحفاظت بازیابی کا پلان تیار کرلیا ہے۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے دوایمرجنسی وارڈ بھی خالی کرالئے گئے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں تک جانے والی اشیا ئے خوردونوش کی فراہمی بندکر ادی گئی جبکہ تونسہ بیراج سے پانی کی سپلائی بھی منقطع کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج پولیس کی مدد کیلئے پہنچ گئی ہے جبکہ کچہ کے علاقہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close