پنجاب

خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے سیاسی پارٹیاں اور دیگر سٹیک ہولڈرز تعاون کریں: محمد زبیر

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں، میڈیا اور دیگر سٹیک ہولڈرز خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کرنے میں حکومت سے تعاون کریں کیونکہ ان کی نجکاری کرنا ہی قومی مفاد میں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت خسارے میں چلنے والے پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے کیونکہ حکومت کو ایسے اداروں کو چلانے کیلئے ہر سال تقریبا 600ارب روپے ادا کرنا پڑتے ہیں تاہم نجکاری کے موجودہ پیچیدہ طریقہ کار، سیاسی پارٹیوں کی مخالفت اور دیگر عناصر کی وجہ سے ان اداروں کی نجکاری کرنا حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری کمرشل اداروں کو قائم کرنے کا مقصد عوام کو اعلیٰ معیار کی سروسز فراہم کرنا تھا تاہم یہ ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں بلکہ قومی خزانے پر ایک بوجھ بن گئے ہیں جس وجہ سے ان کی نجکاری ضروری ہے۔وفاقی وزیر مملکت محمد زبیر کا کہنا تھا کہ معیشت کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے حکومت کو غیر مقبول اور سخت فیصلے لینا ہوں گے، ملک کاموجودہ نجکاری کا طریقہ کار بہت پیچیدہ اور طویل ہے کیونکہ کسی پبلک سیکٹر ادارے کی نجکاری کیلئے کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے ٹیکس اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے جن کو جلد ہی پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close