پنجاب

کرپشن پر اعلیٰ افسران کو برطرف کرنے سے آرمی چیف کا قد بڑھا: شاہ محمود قریشی

لاہور: آرمی چیف کی جانب سے پاک فوج کی جانب سے 13 اعلیٰ افسران کو کرپشن پر برطرف کیے جانے پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ بہت بڑا قدم ہے جس سے جنرل راحیل شریف کا قد کاٹھ بڑا ہوگیا ہے انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ احتساب کے معاملے میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے آپریشن ضرب عضب کے اہداف حاصل کرنے ہیں تو احتساب اس کا اہم جزو ہے ، پارلیمنٹ میں بھی احتساب ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں کہتی ہیں کہ میثاق جمہوریت میں ہم نے آزاد احتساب پر اتفاق کیا تھا لیکن اس کے باوجود اس پر عمل نہیں ہوتاہم دعوت دیتے ہیں کہ میثاق جمہوریت کو پارلیمنٹ میں لے کر آئیں اور اس پر عملی کا م شروع کریں۔
پاناما لیکس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر حکومت صرف نام کا کمیشن بنانا چاہ رہی ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ موثر کمیشن بنایا جائے ہماری لیگل کمیٹی حامد خان کی سربراہی میںاپنا کام کررہی ہے جو بہت جلد اپنی سفارشات پیش کردے گی جبکہ رہنمائی کیلئے ہم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close