پنجاب

آرمی چیف کا اقدام قابل تحسین ہے ، حکومت پر دباﺅ مزید بڑھے گا : قمرا لزمان کائرہ

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرا لزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس کا معاملہ اب دبنے والا نہیں ہے اور آرمی چیف نے احتساب کے حوالے سے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے تاہم اس کے بعد حکومت پر دباﺅ مزید بڑھے گا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے سیاسی جماعتوں میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتا رہا اور لوگوں کی سیاسی وابستگیاں تبدیل کی گئی جس کی وجہ سے اداروں پر لوگوں کا اعتما د ختم ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس معاملے اور کرپشن پر پاک فوج ، پارلیمنٹ ، عدلیہ اور تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ احتساب ہو نا چاہئے مگر اس کے باوجود حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے ۔

ایک سوال پر قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم نیب کو ختم کرنے کی بات نہیں کر رہے مگر جہاں ضرورت ہے وہاں قانون سازی کی جائے اور احتساب کے عمل کو موثر بنایا جائے ۔ وزیر اعظم کے خاندان کے افراد پر کرپشن اور منی لانڈنگ کے الزامات ہیں جو روز برو ز سنگین ہو رہے ہیں مگر حکومتی وزراءکرپشن کو بچانے کیلئے بیانا ت دینے میں مصرو ف ہیں ۔ پانا ما لیکس تحققیاتی کمیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو شفاف تحقیقات سے حقائق سامنے آنے کا خوف ہے وہ تحقیقات کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close