پنجاب

خان صاحب کو مشورہ دیتاہوں کہ جام شیریں پیا کریں :پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پر ویز رشید نے کہاہے کہ میں خان صاحب کو مشورہ دیتاہوں کہ جام شیریں پیا کریں ،دہشتگرد کہتاہے کہ میں بم ماروں گا آپ کہتے ہیں میں فلاں کے گھر کے باہر دھرنا دونگا ۔
تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی تعداد میں کمی کا شکوہ ہماری ذمہ داری نہیں ،عوام نے آپ کو تھوڑی تعداد میں منتخب کیاہے ،وزیراعظم نے کہا میں سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنا دوں ،اگر آپ کو سپریم کورٹ کے ججز پر اعتبار نہیں تو تین سال ان کیلئے تحریک کیوں چلائی ،سپریم کورٹ کے ججز طویل عرصے سے فیصلے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اختلاف ہے تو ادارے موجود ہیں ۔
پرویز رشید کا کہناتھاکہ 2013مین پاکستان میں دہشتگردی کی فضا تھی ،مساجد ،گرجا گھروں سمیت دیگر عبادت گاہوں میں حملے ہوتے تھے ،اے پی ایس کے واقعے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بٹھایا ،ضرب عضب میں جوانوں نے قربانیاں دیں تو کامیابیاں ملیں ،دو سال میں جو کامیابیاں ملیں وہ جمہوریت کی وجہ سے ملیں۔ان کا کہناتھا کہ ماضی میں دہشتگردی کے کئی سنگین واقعات ہوئے ،حکومتی اقدامات سے ہی دہشتگردی پر قابوپانے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی ختم کرنی ہے توممکن نہیں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں ،انتہاپسندی نے ہمارے نظریے ، تاریخ اور جغرافیے میں جگہ لی ہوئی ہے ۔پرویز رشید کا کہناتھا کہ چاہتے تو سندھ میں ایم کیو ایم ، فنکشنل لیگ کو ملاتے تو پیپلز پارٹی کی حکومت نہ بنتی ،الیکشن کے نتیجے میں کے پی کے میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی نہیں تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close