پنجاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کا دورہ، فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ کے موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے جنگی مشقوں کا معائنہ کیا اور شرکاءکی پیشہ وارانہ صلاحیت اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فوجی مشقوں میں آرٹلری، فضائی اور لڑاکا فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ دشمن کے حملے کو موثر انداز میں پسپا کرنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close