پنجاب

کچھ لوگوں کو دھرنوں کا شوق ہے اور وہ پاکستان میں ترقی نہیں چاہتے، شہبازشریف

صادق آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو دھرنوں کا شوق ہے اور وہ پاکستان میں ترقی نہیں چاہتے۔

صادق آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں “ساڈھی واری آن دیو میاں صاحب “۔ وہ منفی سیاست کرکے پاکستان پر وار کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے مطالبہ کیا گیا کہ پاناما لیکس پر کمیشن بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے خود کہتے تھے کہ صرف پرویز مشرف کے خلاف نہیں ان کےساتھیوں اور قرضے معاف کرانے والوں سے کارروائی شروع کی جائے لیکن اب وہی لوگ کہتے ہیں کہ صرف نواز شریف کی بات کرو، اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور ان لوگوں کو ناکام بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے موجودہ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا، بہاولپور میں شمسی توانائی کے منصوبے سے بجلی پیدا ہو رہی ہے، ساہیوال میں 1320 میگا واٹ بجلی بنانے کا منصوبہ جاری ہے، اس کے علاوہ بلوکی ، حویلی بہادر شاہ اور جھنگ میں بھی 3600 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،انشاءاللہ 2018 کے آغازمیں پاکستان کو بجلی کی کمی کے اندھیروں سے نکال دیں گے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close