پنجاب

پہلے وزیراعظم کا اور بعد میں دیگر کا احتساب ہوگا، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہوتو جواب مانگنا حق بن جاتا ہے اور وزیراعظم کو قومی خزانے کا غلط استعمال کرنے پر قوم کو جواب دینا ہوگا جب کہ  پہلے وزیراعظم کا اور بعد میں دیگر کا احتساب ہوگا۔

لاہورمیں مال روڈ چیئرنگ کراس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہو لیکن اس کا سربراہ کرپٹ ہو تو ملک کس طرح ترقی کرے گا، پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم جواب دینے کے بجائےایک پراجیکٹ کا 4 بارافتتاح کرنے چلے گئے، گیس پائپ لائن کا 4 بار افتتاح کرنے سے قوم نہیں بنتی بلکہ تعلیم ،صحت اور انصاف سے بنتی ہیں، وزیراعظم کے چہرے پرخوف دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ جلسوں پر نکل گئے، ڈر ہے کہ کہیں خوف کے مارے وہ موٹروے کا پھرافتتاح نہ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں اقتدار میں آنے کے بعد بزنس نہیں کرسکتے لیکن جب شریف خاندان اقتدار میں آیا تو ان کی صرف ایک فیکٹری تھی لیکن 12 سال بعد ان کی 30 فیکٹریاں ہوگئیں، میاں صاحب حکومت میں آئے ہی بزنس کرنے کے لئے ہیں، وزیراعظم نوازشریف بتائیں اپنے لئے پیسہ بنانے آئے ہیں یا ملک کے لئے جب کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے 11 ارب روپے خرچ کرکے رائیونڈ اسٹیٹ بنائی گئی جہاں مغل اعظم خاندان کی سیکیورٹی کے لئے 2700 پولیس اہلکارتعینات ہیں اور 45کروڑ روپے جاتی امرا کو ٹھیک کرنے پرلگایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close