خیبر پختونخواہپنجاب

شہید میجر اسحاق کا جسد خاکی سے انکی اہلیہ کی گفتگو

خوشاب: ڈیرہ اسماعیل خان میں وطن عزیزپر قربان ہوجانے والے شہید میجر اسحاق کی اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل جس کو دیکھ کرپوری پاکستانی قوم غمزدہ ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر اسحاق کی شہادت کے بعد جب ان کا جسد خاکی ان کے گھر لایا گیا تو اس موقع پر ان کی اہلیہ کی اپنے شوہر کی میت کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور انکے اہلخانہکیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن
میں میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے‘ سرچ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا‘ 28سالہ میجر اسحاق شہید کا تعلق خوشاب سے تھا‘ شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کی کارروائی کے دوران میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا شہید میجر اسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بچہ شامل ہے۔ میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوردیگر اعلیٰ عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close