پنجاب

اپوزیشن کی 7جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ہیں ،دو کا نقطہ نظر مختلف ہے :قمر زمان کائرہ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی 7جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ہیں ،دو کا نقطہ نظر مختلف ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو باتیں ماننا پڑتی ہیں ورنہ اپوزیشن ہر جگہ شور مچائے گی ۔زرداری ہاوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھیوں نے ان سے غلطیاںکروائیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کی موجودگی میں گالیاں دیں لیکن وزیر اعظم چپ رہے۔ان کاکہنا ہے کہ حکومت ٹی آو آرز بنانے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لیتی ،حکومتی ٹی او آرز مذاق ہیں ،ہم نے ٹی او آرز متفقہ طور پر بنا کر دئیے ۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ جلسوں کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہو رہی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close