پنجاب

لاہور میں جگہ جگہ دھرنے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں، پٹرول کی قلت کا خدشہ

لاہور: اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن کے ردعمل میں لاہور شہر کی بیرونی اور اندورنی سڑکوں کو مذہبی تنظیموں نے دھرنوں سے بند کرنا شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہر میں سبزیوں اور دودھ کی عدم سپلائی کے بعد بیشتر علاقوں میں پٹرول پمپ ٹینکروں کی سپلائی نہ پہنچنے سے بند ہوگئے ہیں۔ جو پٹرول پمپ کھلے ہیں ان کے پاس زیادہ سے زیادہ سوموار تک کا ذخیرہ موجود ہے، پیٹرول کی سپلائی شروع نہ ہونے کے نتیجہ میں لاہور میں کاروباری اور دفتری معمولات متاثر اور ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سڑکوں کے بند ہونے سے شہروں کے درمیان آمدورفت شیدید متاثر ہوگی جس سے نیا بحران پیدا ہوگا لہذا حکومت کو فی الفور صورتحال کو معمول پر لے آنا چاہئے۔ شہر بھر میں مارکیٹس بند ہیں جبکہ کھلنے والی دکانوں کو بھی تحریک لبیک کے ڈنڈا بردار کارکن بند کروا دیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close