پنجاب

لاہور ہائیکورٹ بار اور پنجاب بار کونسل بھی آج ہڑتال پہ ہیں

لاہور: اسلام آباد دھرنے کے شرکاء پر پولیس کے تشدد کیخلاف پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار نے پنجاب بھر میں آج یعنی 27 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل ملک عنائت اللہ اعوان اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید عظمت علی بخاری کی جانب سے پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ بار عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب بھر کے وکلاء موجودہ ملکی صورتحال اور پولیس کے پُرامن مظاہرین پر تشدد کیخلاف 27 نومبر پیر کے روز بھی پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال کریں گے اور بطور احتجاج کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے بھی 27 نومبر پیر کے روز ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار عامر سعید راں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے فیض آباد میں مظاہرین پر تشدد کیخلاف وکلاء بطوراحتجاج 27 نومبر کو ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ بار 11 بجے جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کرے گی جس میں پُرامن مظاہرین پر حکومت کے طاقت کے استعمال کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close