پنجاب

حکومت دھرنا معاملے کو بغیر تشدد حل کر سکتی تھی، شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان بحران کی کیفیت سے دوچار ہے، اللہ حضور کی آمد کے طفیل اس ملک کو داخلی انتشار اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے عید میلادالنبی کی تقریب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت کو دھرنا دینے والے مظاہرین کے مطالبات پہلے دن مان لینے چاہئے تھے، ختم نبوت کے قوانین پر تبدیلی کی ناکام کوشش کے بعد حکومت وزیر قانون کو عہدے سے برطرف کر دیتی تو پورے ملک میں حالات خراب نہ ہوتے۔ مسلمان ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں، 1974ء میں جو باتیں طے شدہ ہیں ان میں کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، اپوزیشن نے ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی پر اعتراض اٹھا کر نیا حلف نامہ لانے کی حکومتی کوشش ناکام بنا دی تھی، انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنا کے معاملے کو بغیر کسی تشدد کے افہام و تفہیم سے حل کر سکتی تھی، لیکن حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث مظاہرین کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، تاہم آرمی چیف کی مداخلت سے دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان کئی روز سے جاری دھرنا کو ختم کرنے کے لئے پُرامن حل نکالا گیا۔ ملک سنگین اندرونی وبیرونی خطرات سے دوچار ہے جس کے لئے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close