پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ملاقات کا انکشاف ہواہے ، یہ ملاقات راحیل شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ 
وقت نیوز کے اینکر زین علی ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایاکہ  شہبازشریف اور راحیل شریف کی ملاقات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ہوئی ہے ۔ دوسری طرف جیونیوز نے بتایاکہ اس ملاقات میں امن وامان کی صورتحال اور راجن پور آپریشن پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ پنجاب میں کومبنگ آپریشن سے متعلق حکمت عملی کا بھی جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے امن وامان کیلئے صوبے میں کی گئی کاوشوں سے آرمی چیف کو آگاہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close