پنجاب

شہباز شریف بتائیں زردری کو گھسیٹنے والے دعوے کہاں گئے، میاں محمود الرشید

لاہور: نجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ جب عمران خان کرپشن کمیشن بے نقاب کریں گے تو شہباز شریف کا غصہ فطری ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا اعلان قوم سے سب سے بڑا مذاق، گرمیاں آتے ہی قوم کو پتہ لگ جائیگا کہ نااہل حکومت نے کتنی بجلی پیدا کی؟ لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ نئے پاور پلانٹ لگانے والوں سے پوچھتا ہوں نندی پور پاور پراجیکٹ پر اربوں روپے لگانے کے بعد کتنی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے؟ شہباز شریف قوم کو بتائیں منصوبے میں ہونیوالی مالی بے ضابطگیوں پر کتنے لوگوں کو سزا ہوئی؟ خان پور پاور پلانٹ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنا اور آزمائشی بنیادوں پر چلتے ہی نہر برد ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا عمران خان پر غصہ فطری ہے، جب عمران خان ان کی کرپشن کمیشن کو عوام میں لائیں گے، قوم کو سچ بتائیں گے تو وزیراعلیٰ بہکی بہکی باتیں تو کرینگے۔ رہی بات آصف علی زرداری کی تو ان کا احتساب ریاست کی ذمہ ذاری ہے حکومت وقت کو چاہئے کہ معاملے کو عدالت میں لے جائے لیکن اب شہباز شریف کے دعوے کہاں گئے زرداری کو گھسیٹے والے، یہ سارے سوال اب قوم آئندہ انتخابات میں پوچھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close