پنجاب

(ن) لیگ کو بہت بڑا دھچکا، 5 ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

فیصل آباد: ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق فیصل آباد میں آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی صدارت میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ مستعفی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان اسمبلی میں ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایم این اے ڈاکٹر نصار جٹ، ایم پی اے نظام الدین سیالوی، ایم پی اے محمد خان بلوچ اور ایم پی اے مولانا رحمت اللہ شامل ہیں۔
مستعفیٰ ارکان نے سیال شریف درگاہ کے پیر اور تحریک لبیک کے رہنما پیر حمیدالدین سیالوی کو اپنے استعفے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیرقانون رانا ثنااللہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوں، اگر انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفے نہ دیے تو پھر اور بہت سے ارکان اسمبلی بھی ہماری صف میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ سیال شریف درگاہ کے پیر محمد حمید الدین سیالوی نے عہد کیا ہے کہ وہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close