پنجاب

سردی آئی، چھٹیاں لائی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر تک 10 روز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ بالائی علاقوں میں 23 دسمبر سے 28 فروری تک تقریبا دو ماہ اور 8 دن کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ ادھر پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ نجی اسکولوں میں 23 دسمبر سے سات جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی 22 تا 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close