پنجاب

نجاب سب سے غیر مساوی صوبہ ہے، نواز شریف کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہے، بلاول بھٹو زرداری

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہے، جس آصف علی زرداری نے جمہوریت کو بچایا آپ نے اسے ہی ڈنگ مارا، نواز شریف کا نظریہ سیاست کیا ہے؟ ہمیں تو سمجھ نہیں آتا، یہ وہ نظریہ تو نہیں جس کی حفاظت کی قسم آپ نے ضیاءالحق کی قبر پر کھائی تھی؟ بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی کوشش کی؟ زرداری اور شہید بی بی پر جھوٹے مقدمے بنائے؟ لیکن پھر بھی آج کہنے پر مجبور ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 1978ء میں کالونی ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں نے ہڑتال کی تو ضیاء نے وہی کیا جو شکاگو میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کس نے آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کا راستہ روکا؟ کس نے محنت کشوں کی روٹی پر ڈاکہ ڈالا؟ جیالوں، جانثاروں اور وفاداروں کی تیسری نسل جوان ہوچکی ہیں، میں اسی تیسری نسل کا نمائندہ بن کر جنگ لڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سب سے غیر مساوی صوبہ ہے، راجن پور، بہاولپور، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے ہیں، مسلم لیگ ن کے ساڑھے چار سال میں سب سے زیادہ حملے زرعی معیشت پر ہوئے، پانی کا بحران بڑھ رہا ہے، زمین کی پیداوار کم ہو رہی ہے پورے ملک کو غذا فراہم کرنیوالے خود غذائی قلت کا شکار ہیں، عزم کرتے ہیں کسانوں کو ان کی پیداوار کا معاوضہ یقینی بنائیں گے، زرعی پیداوار پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کسان خوشحال تو ملک خوشحال، پیپلزپارٹی کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتی ہے، پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے گا، کسان دشمن حکومت نوالے چھیننے پر اتر آئی ہے، ہم لوگوں کے وسائل پر انہیں قبضہ نہیں کرنے دیں گے، ہماری سیاست کا محور ملک اور عوام کے مسائل رہے ہیں۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ نیازی سروسز نے جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں اس کا مقابلہ فیض آباد والے کر سکتے ہیں، ہم ایشوز پر بات کرتے ہیں ذاتیات پر کیچڑ اچھالنا ہماری روایت نہیں، خان صاحب اصولوں کی سیاست کے ساتھ سیاست کے اصول بھی سیکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close