پنجاب

عمران خان نااہلی کیس فیصلہ؛ حنیف عباسی کا نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

لاہور: مسلم لیگ نواز کے رہنماء حنیف عباسی نے عمران خان نااہلی کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے دوبارہ سپریم کورٹ جائیں گے، مجھے امید ہے کہ عمران خان نظر ثانی اپیل میں نااہل ہو جائیں گے۔ حنیف عباسی نے عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم نااہل ہو گئی تاہم علیم خان عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم ہیں، جن پر سپریم کورٹ میں مقدمات چل رہے ہیں اور علیم خان اس وقت لوگوں کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں، عمران خان کے ساتھ انہیں بھی نااہل قرار دلانے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشی کی سزا آئین پاکستان میں پھانسی ہے، کیا وقت آگیا ہے کہ منشیات فروش دوسروں کو کریکٹر سر ٹیفکیٹ دے رہے ہیں، حنیف عباسی اپنا بندوبست کریں، جنگلہ بس اورنج لائن ٹرین اور دیگر منصوبوں کا بھی حساب ہو گا۔ حنیف عباسی بے صبرے نہ بنیں۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے مزید کہا کہ حنیف عباسی اپنے زخم چاٹ رہے ہیں، عمران خان کیس میں ان کی تسلی نہیں ہوئی، ایفی ڈرین عباسی کو دوبارہ منہ کی کھانا پڑے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close