پنجاب

نواز لیگ سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف ہونگے، نوازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز زشریف کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی سے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے انہوں نے تیزرفتارترقی کے و یژ ن سے خو دکومنوایا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں نواز شریف نے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف محنت اورکارکردگی کی وجہ سے آگے ا ٓئے کسی ایشوپراختلاف رائے شہبازشریف کاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی شہبازشریف کی بات ماننی پڑتی ہے انہوں نے کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی۔ واضح رہے کہ پہلے بھی پارٹی کی جانب سے شہبازشریف کا نام ہی لیا جارہاتھا تاہم حتمی اعلان کا اتنظار کیا جارہا تھا جوکہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کر دیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close