پنجاب

وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشریف سے بہتر کوئی نہیں، نوازشریف

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت غیررسمی اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے اور شہبازشریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہمارا آپس میں پیار کا رشتہ ہے اور شہبازشریف نے میری رائے سے کبھی اختلاف بھی نہیں کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب کے لئے شہباز شریف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں کیوں کہ انہیں انتظامی امور کا وسیع تجریہ ہے۔ نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ ایک دو لوگ آپ کے نقطہ نظر سے اختلاف رکھتے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ ایک دو نہیں صرف ایک ہی ہیں لیکن وہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close