پنجاب

نوازشریف اداروں کے درمیان تصادم کی کوشش کررہے ہیں، قمر زمان کائرہ

فیصل آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اداروں کے درمیان تصادم کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات وقت پر چاہتی ہے، ہم الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، چاہے پرانی مردم شماری پر ہی ہوں،انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کی سیاست کےخلاف رہی، کبھی اس کو سپورٹ نہیں کیا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عدالت کو سکہ شاہی کہنا، اس سے بڑی عدلیہ کی توہین نہیں، نوازشریف عدالت کےخلاف تحریک چلارہے ہیں دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں،پی پی رہنما نے کہا ملک میں چلتا جمہوری اور سیاسی نظام نوازشریف کے فائدے میں نہیں، جمہوریت کا ڈی ریل ہونا انہیں فائدہ دیتا ہے، وہ ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل کرنے میں پیش پیش رہے،ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے اداروں کے درمیان تصادم کی کوشش کی، وہ عدلیہ اور فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، نوازشریف جو کوشش کررہے ہیں ایسا نہیں ہوگا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں 7 حکومتیں ہیں جن میں سے 5 نوازشریف کی ہیں لیکن ان کی حکومتیں ہوتے ہوئے بھی ان کی چوری پکڑی گئی، اب ان کا حساب ہورہا ہے، نوازشریف کا سیاسی کیرئیر ختم ہوگیا، انہیں اب پیسے بھی دینے ہوں گے اور جیل بھی جانا پڑےگا،ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ ’سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی رپورٹ آنے کے بعد حساب ہونا چاہیے، ہم معصوم لوگوں کے خون کا حساب چاہتے ہیں، طاہرالقادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ قانونی دائرے میں پر امن احتجاج کریں گے تو ہم ان کے ساتھ ہوں گے‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close