پنجاب

عوامی تحریک کا 28 دسمبر کو ’کل جماعتی کانفرنس‘ بلانے کا اعلان

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے 28 دسمبر کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں طاہرالقادری نے کہا کہ ’14 جون 2014 کو پنجاب حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا، اتنا بڑا آپریشن وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی اجازت بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔‘

انہوں نے ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ’حکمراں اب بچ نہیں سکیں گے، بے گناہوں کے قاتلوں کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔‘

طاہرالقادری نے 28 دسمبر کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’کانفرنس میں تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور ان کی مشاورت سے حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔‘

شیخ رشید نے سربراہ عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی مسلم لیگ کانفرنس میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔‘

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت نواز شریف ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، لیکن عدلیہ اور اداروں کو للکارنے سے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اربوں روپے کے سیکرٹ فنڈز تقسیم کئے۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close