پنجاب

پنجاب میں کرسمس کی خوشیوں کو برباد کرنیکا عزم رکھنے والے تین داعشی دہشتگردی گرفتار

مظفر گڑھ: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے مظفرگڑھ کے علاقے روالے والہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے اور وہ کالعدم تنظیم داعش کے کارندے ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں میں محمد نوید ، شاہد نفیس اور محمد ارشد شامل ہیں۔ ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد نے بتایا کہ دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close