پنجاب

پاناما لیکس معاملہ حکومت کے گلے پڑنے جا رہا ہے، حکومت جاتی ہوئی دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

اسلام آباد : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس ختم ہونے نہیں جا رہی بلکہ یہ حکومت کے گلے پڑنے جا رہی ہے، ممکن نہیں ہے کہ کرپشن میں شامل وزیراعظم ملک چلا سکے، حکومت کے جانے پر مٹھائی تقسیم نہیں کروں گا، صورتحال بگڑی تو نواز شریف شہبازشریف یا حمزہ شہباز کو لانے کی غلطی نہیں کریں گے بلکہ کلثوم نواز کو نامزد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی چینل  کے پروگرام ’دی رپورٹر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے ، کرپشن میں شامل وزیراعظم ملک نہیں چلا سکتے ، پاناما لیکس ختم نہیں ہونے جا رہی بلکہ یہ حکومت کے گلے پڑ نے جا رہی ہے ،ایک وقت آئے گا نواز شریف بند گلی میں پھنس جائیں گے ،نواز شریف چاہتے ہیں کہ کوئی آئے اور انہیں نکال لے ۔ وزیر اعظم ، چیف جسٹس ، آرمی چیف جمہوریت بچا سکتے ہیں۔شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ بھٹو کی پھانسی پر نواز شریف نے مٹھائی تقسیم کی تھی لیکن وہ ان کی حکومت جانے پر مٹھائی تقیسم نہیں کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شک ہو رہا ہے کہ وزیراعظم کے ارادے  نیک نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی اجلاس میں نواز شریف اور اپوزیشن کی تقریر براہ راست عوام کو دکھائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس ختم ہو جائے گا لیکن پاناما لیکس ختم نہیں ہوگی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھاکہ شہباز شریف ہی وزیر اعلیٰ ہیں اور ان کے سوا باقی سب دیہاڑیاں لگا رہے ہیں ۔پاناما لیکس پر اب تک شہباز شریف نے نواز شریف کا دفاع نہیں کیاہے۔اگر صورتحال بگڑتی ہے تووزیر اعظم نواز شریف شہباز شریف یا حمزہ شہباز کو لانے کی غلطی نہیں کریں گے بلکہ بیگم کلثوم نواز کو نامزد کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close