پنجاب

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ارکان عمران خان کو ووٹ نہیں دینگے، احسن اقبال

ناروال: وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کو ختم کرنا ہے کیونکہ یہ قائد کا پاکستان ہے۔ نارووال میں یوم قائداعظم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن بحال اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔ آج پاکستان 2013ء سے بہتر، دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ سے پاک ہے، اس کو تبدیلی کہتے ہیں۔ تبدیلی کنٹینروں پر کھڑے ہو کر نہیں آتی بلکہ تبدیلی کام اور تجربے سے آتی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کیوں نہیں ہونے دینا چاہتے کیونکہ پی ٹی آئی کے ارکان عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخواہ میں تین سال سے میٹر و بس کا منصوبہ مکمل نہیں کر سکے، وہ پاکستان کے ہزاروں منصوبے کیسے مکمل کریں گے۔ ہم کسی اناڑی کو پاکستان نہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس دھرنے پر نہیں بلکہ امریکہ کو جواب دینے کے لئے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقی کے ساتھ بنگلادیش اور بھارت کا مقابلہ کرنا ہے۔ اگر ملک میں بےیقینی پھیلائی تو ہم خود پاکستان کا نقصان کرییں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو یکجہتی اور استحکام کی ضرورت ہے۔ آئیں دہشت گردی، غربت اور پسماندگی سے لڑیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close