پنجاب

آئی ایس پی آر کے ردعمل پہ دکھ ہوا، ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ نہیں کیا، سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ والد محترم کی برسی پر میری ساری تقریر قومی اداروں کے مابین ہم آہنگی، مفاہمت اور متحدہو کرملک کےلئے کام کرنے کا بیانیہ ہے، میری تقریر کے بعد مخصوص چینلز نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک مثبت آدمی ہیں اور میری تقریر پر ان کی جانب سے ردعمل پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان کو غیر ذمہ داراقرار دینے اور ایسے بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ دینے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہوں ، کبھی غیر ذمہ دارانہ یا غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا۔ ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا نہ ہی اس کا تصور کر سکتا ہوں۔ میں نے اپنے والد محترم کی برسی پر تقریر کی اور اس تقریر کے ایک حصے کو میڈیا کے مخصوص چینلز نے حقائق سے ہٹ کر پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر Positive آدمی ہیں اور ان کے ردِ عمل پر دلی دکھ ہوا ۔میری27 منٹ طویل تقریر بالائے طاق رکھ کر چند الفاظ پر رائے قائم کرنا مناسب نہیں، میڈیا چینلز تبصرہ ضرور کریں لیکن میری ساری تقریر بھی سنوائیں۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے مابین فاصلے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ملک سے زیادتی کر رہے ہیں۔ ہمیں شکایات پیداہوتی ہیں تو جذب کرتے ہیں یا خاموشی سے متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کرتے ہیں۔ میری تقریر کے بعد مخصوص چینلز نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ھٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا- والدِ محترم کی برسی پر میری ساری تقریر قومی اداروں کے مابین ھم آھنگی مفاھمت اور متحد ھو کرملک کےلئے کام کرنےکا بیانیہ ھے۔ 27 منٹ طویل تقریر بالاۓطاق رکھ کر چند الفاظ پر راۓقائم کرنا مناسب نہیں ہم تدبر فراست اور باہمی اتحادہی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔جاننے والے جانتے ہیں کہ میں ریاستی اداروں کے مابین ہم آہنگی کے لئے خاموش کردار ادا کرتا رہتا ہوں۔ میں ایک ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہوں ، کبھی غیر ذمہ دارانہ یا غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا- میں نے ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا نہ ہی اس کا تصور کر سکتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close