پنجاب

شریف مافیاز کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان کے لیے جہاز تیار ہے، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جب تک نوازشریف اور شہبازشریف سمیت حواریوں پر مبنی مافیاز کا خاتمہ نہیں کریں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آج ملک میں جمہوریت کی بجائے ایک مافیا کی حکمرانی ہے عوام کی طاقت سے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ کارکنان پریشان نہ ہوں جب تک کی محبت اور عمران خان کا بھروسہ رہا آپ سب کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔ خواہش ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے سمیت اس خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے مثالی خطہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز کنونشن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے ملک غلام مصطفی کھر، اسحاق خان خاکوانی، محمد ابراہیم خان، خالد جاوید وڑائچ، ملک عاصم ڈہیڑ، وسیم خان بادوزئی، ڈاکٹر خالد خاکوانی، شاہد محمود خان، اسحاق بچہ، طاہر خان ملیزئی، محمد ایوب، ندیم قریشی، ڈاکٹر روبینہ اور سہیل نون نے بھی خطاب کیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ مخالفین نے میرے خلاف فیصلہ آنے پر فتوے دیے کہ عمران خان جس جہاز پر سوار تھا اب وہ اس کے ہاتھ سے گیا میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ پہلے جہاز صرف چار گھنٹے استعمال ہوتا تھا اب بارہ گھنٹے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی پہلے چار پانچ دن کافی تکلیف دہ تھے، تاہم احباب نے بہت حوصلہ دیا اور میں نے خود بھی یہ سوچا ہے کہ اگر گھر بیٹھ گیا تو کس کو نقصان اور کس کو فائدہ ہوگا، یہی سوچ کر میں آپ سب کے درمیان موجود ہوں مجھے پارٹی میں عہدہ چاہیے نہ ہی کوئی سیٹ، لیکن پھر بھی تن من دھن کے ساتھ آپ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close