پنجاب

علیم خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تحریک انصاف کو زور دار جھٹکا لگ گیا

لاہور: جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر علیم خان بھی قانون کے شکنجے میں آ گئے۔علیم خان کی ویژن ڈوپلرز کو ایل ڈی اے کی جانب سے مسترد ہاوسنگ سکیم کا نام تبدیل کر کے اس کی تشہیر کرنے پر کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے 10 ملین جرمانہ اور شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی ”ویژن ڈویلپرز“ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کی ملکیت ہے جنہوں نے حال ہی میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے ”ریور ایج ہاوسنگ اسکیم“نامی ہاو¿سنگ اسکیم کیلئے اجازت نامہ(این او سی) حاصل کیا تھا۔بعدازاں کمپنی نے ایل ڈے اے سے نئی ہاوسنگ اسکیم (پارک نیو ویلاز)کیلئے این او سی درخواست کی گئی مگر اِس علاقے کو دریا کے قریب واقع ہونے کے باعث بوجہ سیلاب کے خدشے سے ایل ڈی اے کی جانب مسترد کر دیا۔ویژن ڈویلپرز نے اِس غیرتصدیق شدہ سکیم کا نام بدل کر”پارک نیو ویلاز ایٹ ریور ایج ہاوسنگ سکیم“ کی تشہیر کر کے یہ تاثر دیا کہ یہ سیکم حال میں تصدیق شدہ” ریورایج ہاوسنگ اسکیم“ کی توسیع ہے۔

کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے انہیں وجوہات کی بنا پرویژن ڈویلپرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کو شوکاز نوٹس میں ذمہ داران پر ایکٹ کے سیکشن 10کی خلاف ورزی پر دس ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ”پارک ویو ویلاز ایٹ ریور ایج ہاوسنگ سکیم“ کے دعوی پر ذمہ داران کو بذریعہ دو اردو اخبارات اور دو انگلش اخبارات کے ذریعہ ہفتہ میں ایک بار عوامی سطح پر مطلع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔جس میں وضاحت مطلوب ہے کہ” پارک ویو ویلاز ہاوسنگ اسکیم“ ایل ڈی اے سے تصدیق شدہ نہیں ہے، اور نہ یہ ”ریور ایج ہاوسنگ سکیم“ کی توسیع ہے۔

شوکاز نوٹس میں ذمہ داران کو اِس حوالے سے کمیشن کے رجسٹرار کے پاس 45دنوں میں رپورٹ بمعہ جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔تاخیر کی صورت میں 250,000روپے کے حساب سے فی یوم جرمانہ بھی واجب الادا ہوگا جبکہ ذمہ داران کی مینجمنٹ کے خلاف سیکشن 38کے سب سیکشن 5 کرمینل پروسیڈنگ بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close