پنجاب

ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب کو پیغام دیا؟، حمید گل کے بیٹے نے بات کھول دی

راولپنڈی: دفاع پاکستان کونسل کے رہنما اور سابق جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں پاکستان کے مشیر قومی سلامتی امور جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے ہم منصب پر واضح کردیاکہ اگر حالات کو خراب کیا گیا تو پاکستان کسی بھی حد یا لمٹ کو پار کرسکتا ہے۔ امریکہ کے بارے میں تاریخ لکھی جارہی ہے دنیا کی سب سے بڑی طاقت نے مختصر عرصہ میں حکومت کرکے سب سے زیادہ ذلت و رسوائی کمائی۔

حمید گل کے بیٹے کا کہنا تھاکہ ٹرمپ نے ایک بہت اچھی بات کہی کہ ”وہ بے وقوف ہیں“ اور اس میں کوئی شک نہیں، امریکہ کو افغانستان میں بری طرح شکست ہوئی ہے اور اس کا ملبہ اب پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ امریکہ کے جرنیل کرپٹ اور نااہل ہیں، امداد بند کرنے سے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، پہلے بھی جو قرضے لئے گئے ہیں وہ ہم پر خرچ نہیں ہوئے، ان سے حکمرانوں نے اپنے محل اور گاڑیاں تیار کروائی ہیں، غریب کے پاس تو پہلے ہی بجلی، پانی، گیس نہیں ہے اگر امداد بند بھی کردی جائے تو عوام پاکستان کے ساتھ ہے۔

عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نیوکلیئر ملک ہے اور نیوکلیئر کو صرف بھارت کے نام سے منسوب نہیں کیا گیا ، ریاست اسرائیل کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ کوئی مائی کا لعل پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، لیکن امریکہ نے شروع سے ہی پاکستان کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close